4 اپریل، 2017، 7:06 PM

متحدہ عرب امارات میں ٹرمپ اور پوتین کے معاونین کی ملاقات کا انکشاف

متحدہ عرب امارات  میں ٹرمپ اور پوتین کے معاونین کی ملاقات کا انکشاف

متحدہ عرب امارات میں روس اور امریکہ کے نئے صدرکو قریب لانے کے لیے رواں سال جنوری میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ ایک امریکی کاروباری شخص اور روسی صدر پوتین کے قریب روسی شخص کے درمیان خفیہ بات چیت انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں  روس اور امریکہ کے نئے صدرکو قریب لانے کے لیے رواں سال جنوری میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ ایک امریکی کاروباری شخص اور روسی صدر پوتین کے قریب روسی شخص کے درمیان خفیہ بات چیت انکشاف ہوا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ملاقات مبینہ طور پر ٹرمپ کی جانب سے صدارتی عہدہ سنبھالنے سے نودن قبل ہوئی جس میں مشہور کاروباری شخصیت ایرک پرنس بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پرنس سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے بانی ہیں اور اب ہانگ کانگ کی کمپنی فرنٹیئر سروسز گروپ کے سربراہ ہیں، ان کے تعلقات ٹرمپ کے چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن سے ہیں اور سیکرٹری تعلیم بیسٹے ڈیووس کے بھائی ہیں۔ ادھر امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آئی 2016 میں منعقدہ امریکا کے انتخابات میں روسی مداخلت کے ساتھ ساتھ بحر ہند کے جزیروں میں ہونے والی ملاقات اور مبینہ طور پر پیوٹن اور ٹرمپ کے معاونین کے درمیان رابطے کا جائزہ لے رہی ہے۔

News ID 1871567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha